پنجاب اور کے پی میں تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

پنجاب اور کے پی میں تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے۔

ادھر کوئٹہ میں بھی کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے کالجز نہیں آسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں