شاہ محمود قریشی کی حضرت علیؓ کے روضے پر حاضری

شاہ محمود قریشی کی حضرت علیؓ کے روضے پر حاضری

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کے روضے پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

شاہ محمود قریشی نے کوفہ میں مسجد کوفہ اور تاریخی مقامات کی بھی زیارات کیں۔

زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں