سندھ میں کورونا کے مزید 1342 کیسز، 11 اموات

سندھ میں کورونا کے مزید 1342 کیسز، 11 اموات

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1342 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 11 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 18340 ٹیسٹ میں 1342 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، تشخیص کی شرح 7.3 رہی۔ ابتک کورونا 4080243 ٹیسٹ میں 316735 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 11 مریض انتقال کرگئے، اموات کی شرح 1.6 بنتی ہے۔ صوبے میں ابتک کورونا سے 5014 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں مزید 783 مریض صحت یاب ہوئے، صحت مریضوں کی مجموعی تعداد 285758 ہوگئی، صوبے میں بحالی کی شرح  90.2 فیصد ہے۔

اس وقت کورونا کے 25963 مریض زیر علاج ہیں24931 مریض گھروں،22 آئسولیشن سینٹرز، 1010 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں 962 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ کے 1342 کیسز میں 781 کراچی سے رپورٹ ہوئے، شرقی میں 307، جنوبی 173، وسطی 168، کورنگی میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے، ملیرمیں 44 اور غربی میں 26 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

دیگر اضلاع حیدر آباد میں 72، ٹھٹھہ 45، سکھر 36، گھوٹکی 34، کشمور 32، بدین 27، مٹیاری 26، دادو 25، جامشورو 25 رپورٹ ہوئے۔

میرپورخاص 21، نوابشاہ 18، لاڑکانہ 16، نوشہروفیروز 15 کیسز سانگھڑ میں 15، شکارپور 15، جیکب آباد 13، قمبر 12، ٹنڈو محمد خان 10، ٹنڈوالہیار 9، عمرکوٹ 9 اور خیرپور میں 8 نئے کیسز سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں