وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کروایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو پاکستان اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

عمران خان نے اس دورے کے دوران پاکستان اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک سائنسدانوں اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی جوہری صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی دفاع کی مضبوطی اور تحفظ کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں