مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو کیا مشورہ دیا؟

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو کیا مشورہ دیا؟

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ وزیر اطلاعات بنیں، سرکس اور تماشہ بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، عوام آپ سے مسلم لیگ (ن) مخال پروپیگنڈا نہیں سننا چاہتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ فواد چوہدری آج وزیر اطلاعات، ن لیگ کے حوالے سے سرکس اور تماشہ بند کردیں۔

اُنہوں نے استفسار کیا کہ آپ ملک کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی گئی؟

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 سے منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد کیسے ہوئی؟، مہنگائی 3 سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو بتائیں آپ بطور وزیرِاطلاعات آزادی رائےکا قتل عام کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں