معروف اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی رہنما عمران ادریس سے شادی کرلی

لاہور (حالات بیورو رپورٹ ) معروف اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی رہنما عمران ادریس سے شادی کرلی۔ جیا علی اور عمران ادریس نے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا، سادہ تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جیا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔جیاعلی نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے شادی کی۔
دونوں کے مابین کافی عرصے سے دوستی تھی۔عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کوچنگ کر چکے ہیں۔عمران ادریس اپنا بزنس بھی چلاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے۔انہوں نے ایشین پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں