اسرائیل دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنے پر پاکستان پر بھڑک اٹھا

اسلام آباد(حالات اسٹاف رپورٹر) اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون پوشیز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا چیمپئن پاکستان عملی طور پر خود ایک شیشے کے محل میں رہتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹ کو ری شیر کیا جس میں لکھا تھا کہ آج مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم میں انسانی حقوق کی خوفناک صورتحال پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوگا۔
اجلاس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے اور کمیشن کو پاکستان کی توقعات سے آگاہ کریں گے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انسانی حقوق کا چیمپئن پاکستان جو عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے،مشرق وسطی کی واحد جمہوریت (اسرائیل ) کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں تبلیغ کر رہا ہے، یہ منافقت کہ بدترین مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں