پاک مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب، آئی ایس پی آر

پاک مصر مشتر کا فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک مصر مشترکا فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ ہے، مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل کا تبادلہ کریں گے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں شامل ٹروپس مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے، پاکستان اور مصر کے ایئر ڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔

 ترجمان  آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، مصر کے چیف آف ایئر ڈیفنس نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں