اسلام آبا پولیس کی کارروائی ،موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قسم جہانگیر سے) ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی ا?ئی اے پولیس نے ضلع بھر میں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، 30 بور پسٹل، چھینے و چوری کیے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ،گرفتار ملزمان میں ساجد علی، عمیر عباسی اور عمر فاروق شامل ہیں، کارروائی ڈی ایس پی سی ا?ئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم نے کی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں