وزیراعظم نے پانی کے تنازع پر آج دوبارہ اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے پانی کے تنازع پر آج دوبارہ اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے پانی کے معاملے پر اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ارسا حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

عمران خان پانی سے متعلق سندھ حکومت کے مطالبے پر آج فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے فورم پر بھی پانی کی تقسیم سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں