گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر ریلوے

گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ جو ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقافی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کا نظام 6 مہینے میں ٹھیک کردوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے محکمہ ریلوے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جو ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ خان پور میں روہی ایکسپریس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ قبضہ مافیا کا بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں