وفاقی پولیس کی تاریخی ناقص پالیسیاں، شہر اقتدار علاقہ غیر کا منظر پیش کرنے لگا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر حالات )وفاقی پولیس کی تاریخی ناقص پالیسیاں، شہر اقتدار علاقہ غیر کا منظر پیش کرنے لگا

24گھنٹوں میں مذید 4ڈاکے9چوریاں شہری34لاکھ50ہزار روپے سے محروم

تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ڈاکو شہری سے نقدی و موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ95ہزار روپے چھین کر فرار

تھانہ سہالہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی،ڈاکو 90ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل چھین کر فرار

تھانہ ترنول کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

تھانہ نون کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل و نقدی کل مالیتی ایک لاکھ روپے چھین کر فرار

تھانہ آبپارہ کے علاقے سے چور شہری کی 15لاکھ روپے مالیتی کار لے اڑے

تھانہ آبپارہ کے علاقے سے شہری کی 10لاکھ روپے مالیتی کار چوری کر لی گئی

تھانہ کراچی کمپنی،بھارہ کہو،کورال اور رمنا کے علاقوں سے شہریوں کے 4موٹر سائیکل کل مالیتی2لاکھ80ہزار روپے چوری

تھانہ آبپارہ کے علاقے میں شہری کے گھر کا صفایا چور 2لاکھ روپے مالیتی سامان لے اڑے

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں چور شہری کے گھر سے موٹریں مالیتی 70ہزار روپے چوری کر کے فرار

تھانہ کوہسار کے علاقے میں جیب تراش نے شہری کا 15ہزار روپے مالیتی موبائل فون چوری کر لیا

وفاقی دارلحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم پر شہریوں کی تشویش،وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل

اپنا تبصرہ بھیجیں