اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ پھلگراں،چھتر اور سمبلی ڈیم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

اسلام آباد(قاسم جہانگیر سے) ضلعی انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ پھلگراں،چھتر اور سمبلی ڈیم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن وفاقی دارلحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیںہیں غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی ہدایت پر کیا گیا آپریشن میں سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیل،انفورسمنٹ اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا آپریشن چھتر،پھگراں اور سمبلی ڈیم سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا آپریشن کے دوران 5 سوسائٹیز،4 غیر قانونی پلازوں اور ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو سیل کیا گیا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر12 افراد کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں