شکار پور میں جاری آپریشن کے لیے پولیس کمانڈ میں تبدیلی

شکار پور میں جاری آپریشن کے لیے پولیس کمانڈ میں تبدیلی

شکارپور میں جاری آپریشن کے لیے پولیس کمانڈ میں تبدیلی کردی گئی، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد مظہر نواز شیخ ڈی آئی جی لاڑکانہ تعینات کردیا گیا، چار روز قبل تعینات ایس ایس پی شکار پور امیر سعود مگسی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد تنویر تُنیو کو ایس ایس پی شکار پور تعینات کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گڑھی تیغو اور قریبی علاقوں میں جاری آپریشن میں اب تک ڈاکوؤں کے 130 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے، ابھی تک بارہ میں سے 8 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہل کار اور ایک فوٹو گرافر شہید، 6 اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں