پی پی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دے گی، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی پی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دے گی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہاکہ ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہیں۔ ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم میں شامل کرلیا جائے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ کیسا ڈراما ہے کہ کوئی پی پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیشکش کررہا ہے اور کوئی اس پیشکش کو مسترد کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار فعال کرنا تھا۔

شیری رحمٰن نے کہاکہ پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم میں شامل کرلیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر آپس میں لڑرہے ہیں، لڑنے کی بجائے پی ڈی ایم سے متعلق پہلے پیپلز پارٹی کا مؤقف تو معلوم کرلیں۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ معافی مانگنے والوں کا ہدف بظاہر حکومت نہیں بلکہ پیپلز پارٹی ہے، پی ڈی ایم میں اس وقت دراڑ ڈالی گئی جب عمران خان حکومت کی گرتی دیوار چند مزید دھکوں کی مار تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں