تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا

جنگ نیوز

تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کل سے والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔

انھوں نے ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 

سی اے اے حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کے لیے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے۔

حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے 7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں