شہباز شریف کی تجویز پر فضل الرحمٰن کی شرط

شہباز شریف کی تجویز پر فضل الرحمٰن کی شرط

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں واپسی کی تجویز دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔

دوران گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کو غلطی تسلیم کرنے سے مشروط کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے رجوع کے لیے وقت دیا، لیکن اب تک رابطہ نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی ڈورن حملوں کی مخالفت کرنا عمران خان کا ڈرامہ نکلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں