ملزم ذیشان کے بہنوئی سمیت 2 افراد زیرِ حراست

مائرہ کا قتل: ملزم ذیشان کے بہنوئی سمیت 2 افراد زیرِ حراست

لاہور پولیس نے پاکستانی نژاد لندن پلٹ لڑکی مائرہ کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی میں چھاپے مارے ہیں، جہاں سے ذیشان کے بہنوئی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق مائرہ کو قتل کرنے کے لیے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا۔

ذیشان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈیرے ڈال لیئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مائرہ کو قتل کرنے کے لیے جو پسٹل استعمال ہوا وہ طاہر کا تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس قتل کے سلسلے میں ظاہر جدون، طاہر اور اقراء سمیت کئی افراد حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد لندن پلٹ لڑکی مائرہ کو رواں ماہ 3 مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں