چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے

چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اٹھاسکے

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیرداخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکے۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے  کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش پر کیا کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ایک سوال پر بولے سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھںڈا کرکے کھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں