وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا

 
وزیر اعلیٰ محمود خان نے اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے  بھیس بدل کر ڈی سی آفس پشاور  کے اچانک دورے کے دوران لائسنس برانچ کے اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

وزیراعلی نے رشوت لینے والے 2 اہلکاروں کومعطل کردیا اور انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں میں شامل ہوکر دفتری امور اور طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہے۔

وزیراعلی نے لائسنس برانچ کےاہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا اور معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں غفلت اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، خود عوام کے درمیان جاکرجائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں