دیگر ممالک میں 178 فیصد مہنگائی ہوئی، پاکستان میں 45 فیصد، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں میں 178 فیصد مہنگائی ہوئی، پاکستان میں 45 فیصد ہوئی۔

فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ دنیا بھر میں چینی کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو خطرہ ہے تو پاکستان واپس آئیں، اب وقت قریب آ گیا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے حملے کا ڈراما بھی اسی لیے رچایا گیا، شہباز شریف اب نہیں جاسکیں گے، احتساب کروانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں