راولپنڈی ،قبضہ مافیا کے خلاف راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،اورسیز پاکستانی کی1500 کنال زمین واہگذار کرو لی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، 1500 کنال زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اوور سیز پاکستانی نثار احمد افضل نے سی پی او کی کھلی کچہری میں بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان و انتظامیہ کے خلاف زمین پر قبضہ کے حوالے سے درخواست دی تھی جس پر سی پی ا راولپنڈی نے ایس صدر کو قانون کے مطابق میرٹ پر کاروائی کے احکامات دئیے، چونترہ پولیس نے کروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین کی زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی،قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار، ہو گئے ۔مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گاسی پی او راولپنڈی

اپنا تبصرہ بھیجیں