اسلام آباد،تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم کی کا میاب کا رروائی ، گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم و ملزمہ گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم کی کا میاب کا رروائی ، گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم و ملزمہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ مسروقہ نقدی برآمد کر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے زونل ایس پیز کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمدگی کا خصوصی ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر نے ڈی ایس پی صدر سرکل سجا د بخا ری کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ﺅ ے کا ر لا تے ہو ئے گھر یلو چوری میں ملوث ملزم و ملزمہ گرفتار کرلیا ، ملزما ن میں مسما ة کر ن اور ملزم مبشر شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی 2 لا کھ 82ہزارروپے برٓمدکرلی، ملزم مبشر بطور ملازم گھر میں کام کرتا تھا جس نے اپنی کزن ملزمہ صدف سے ملکر چوری کی واردات کی ملزم اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
ڈی آئی جی آپر یشنز افضا ل احمد کو ثر اور ایس ایس پی آپر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کار کر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر وسائل بر ﺅ ے کا ر لا تے ہو ئے شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر یں ، انہوں نے شہریو ں سے بھی اپیل کہ گھر یلو ملازم یا ملازمہ کو ملازمت دیتے وقت ان کے مکمل کو ائف کا اندراج متعلقہ تھا نہ میں درج کر ائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں