راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان تبسم تاج اور ذیشان پرویز کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال2020سے تھانہ چونترہ پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس ا?نر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم لئیق احمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں