افغانستان میں موجود بزدل دہشت گردوں کا ایک مرتبہ پھر پاکستان پر حملہ

شمالی وزیرستان (حالات میڈیا ڈیسک) افغانستان میں موجود بزدل دہشت گردوں کا ایک مرتبہ پھر پاکستان پر حملہ، سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کا منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر افغانستان سرزمین سے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز کاروائی کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کا 32 سالہ جوان عمر دراز جام شہادت نوش کر گیا۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر بارڈر مینیجمنٹ کا اٹھا چکا ہے۔ ماضی میں بھی متعدد مواقعوں پر افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر حملہ کیا جا چکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں