وزیر خارجہ کی پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات سے ملاقات

وزیر خارجہ کی پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سال ترسیلات زر کی شرح میں تاریخی اضافہ ہوا، اس کا سہرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو وژن 2030 کے تحت کثیر ورک فورس درکار ہے۔ سعودی عرب بڑی تعداد میں پاکستانی محنت کشوں کا خواہشمند ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں