10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، مقدمہ درج

چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر گزشتہ روز ہوئے بم دھماکے میں 10 کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال ہوا تھا، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کا خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں 10 کلو کے قریب بارودی مواد استعمال ہوا، بارودی مواد میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بند کیئے گئے بوغرہ روڈ اور ملحقہ سڑکوں کو اب آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی مختلف قبرستانوں میں تدفین کا عمل مکمل ہو گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے 8 زخمی کوئٹہ اور 7 زخمی چمن کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن میں نکلنے والی جے یو آئی نظریاتی کی ریلی میں دھماکا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں