کورونا کیسز بڑھنے پر سختی کرنا پڑتی ہے، مرتضی وہاب

کورونا کیسز بڑھنے پر سختی کرنا پڑتی ہے، مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا کیسسز بڑھنے پر سختی کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں، ویکسی نیشن کرائیں، آکسیجن ماسک کی تکلیف بہت زیادہ ہے،  شہری سادہ ماسک پہننے کی عادت ڈالیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں سے کہتاہوں ، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ مشکل فیصلے ہوں ؟ ہم معمول کی طرف جانا چاہتے ہیں، امریکا میں ستر فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے،تقریبا 52 لاکھ افراد نے ویکسی نیشن کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں، امریکا میں حالات معمول پر آرہےہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، ماسک کا استعمال کریں، بازاروں میں رش پھر بڑھ گیا ہے، لاہور کی انتظامیہ نے سخت فیصلے کیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، اگلے دو ہفتے اہم ہیں، نیپا پر اسپتال میں نوے فیصد وینٹی لیٹرز بھر ے ہوئے ہیں، سندھ حکومت عوام کے بہترین مفاد میں سخت فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ بندشیں اور رکاوٹیں ہوں، پنجاب میں فیصلے تاخیر سے ہوئے ، ہم نے سندھ میں سخت فیصلےکرنےمیں تاخیر نہیں کی۔

 واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کراچی میں ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں