عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، وزیرخارجہ

عمران خان سوداگر نہیں ،کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا۔

نیویارک میں کمیونٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مماثلت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں