وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیلی مظالم بیان پر امریکی اینکر سیخ پا ہو گئیں

اسلام آباد(حالات میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیلی مظالم بیان پر امریکی اینکر سیخ پا ہو گئیں۔شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف نہ صرف بھرپور آواز اٹھائی بلکہ اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے محاسبہ کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی مظالم پر شاہ محمود قریشی کی تقریر امریکی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی۔یہاں تک کہ امریکی اینکر نے شاہ محمود پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگا دیا۔ایک انٹرویو میں سی این این کی اینکر بیانہ گولوڈر نئے وزیر خارجہ سے سیزفائر سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عوامی رائے بدل رہی ہے اور عوامی دباو¿ بڑھ رہا ہے لہذا اسرائیل کے لئے سیر فائر کرنا ناگزیر ہے۔
اسرائیل ہار رہا ہے، میڈیا میں مضبوط تعلقات کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو ٹوک جواب پر امریکی اینکر سیخ پا ہو گئیں۔اور وزیر خارجہ پر یہود مخالف اور یہودیوں سے نفرت انگیز سوچ رکھنے کا الزام لگا دیا جس پر شاہ محمود قریشی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے میڈیا سے مضبوط روابط ہیں اور اس کے لیے خوب پیسہ بھی بہایا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس وقت عوامی سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔
غزہ میں تباہی کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا پر فلسطین پر پاکستانی موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا اور اسرائیل کی فلسطینیوں پر مظالم سے متعلق اپنی بات پر ڈٹے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں