کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی میں سخت لاک ڈاؤن متوقع

کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی میں سخت لاک ڈاؤن متوقع

کراچی میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر سخت لاک ڈاؤن لگائے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسران سے اس حوالے سے سفارشات طلب کرلی گئیں، جس کے بعد فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر کراچی میں ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بڑھنے سے لگنے والا لاک ڈاؤن متوقع طور پر گزشتہ سال کی طرز پر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران ایسی صورتحال میں اعلیٰ افسران سے بجٹ کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے سینئر افسران کو بریفنگ بھی دی گئی ہے اور بتایا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 24 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید اہلکاروں کےلیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 24 میں سے کسی بھی پولیس اہلکار کو تاحال یہ امدادی رقم نہیں مل سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں