پانچ فیصد سے کم کورونا شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سےکھلیں گے، ترجمان وفاقی وزارت تعلیم

پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول24 مئی سےکھلیں گے،ترجمان وفاقی وزارت تعلیم

ترجمان وزارت وفاقی تعلیم  کا کہنا ہے کہ پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول 24 مئی سےکھلیں گے، سرکاری و نجی اسکولوں کو 24 مئی سےمرحلہ وار کھولا جائے گا۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہے وہاں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے، این سی او سی کا 3 جون کو  جائزہ اجلاس ہوگا، 7 جون کو باقی اضلاع کے اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ وبا کی زیادہ شرح والے اضلاع کی تعداد 52 ہے، مظفر آباد، پونچھ، باغ اور سدھنوتی میں کورونا کی مثبت شرح زیادہ ہے۔

کوئٹہ میں 6 جون تک اسکول بند رہیں گے، پنجاب کے 20 اضلاع میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے، اٹک، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، گجرات، خانیوال، خوشاب، لاہور میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان مظفر گڑھ، اوکاڑہ میں اسکول 6جون تک بند رہیں گے۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں