ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد کامران جمشید نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سٹے آرڈر کی کاپی کو پھاڑ دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد کامران جمشید نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سٹے آرڈر کی کاپی کو پھاڑاکر عدالتی احکامات کی توہین کی جس پر اہل علاقہ میں تشویش کی سخت لہر دوڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ دنوں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے تایکون مافیا کے زیر اثر شہری کے پلاٹ پر قبضہ کروایا جس پر شہری آفتاب کا کہنا ہے میرے پلاٹ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ایس ایچ او اسٹے آرڈر کی کاپی دکھلائی ایس ایچ او نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹے آرڈر کی کاپی کو پھاڑ تے ہوئے عدالتی احکامات کی توہین کی سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے ذرائع کا کہنا ہے تھانے کے اندر ظلم اور زیادتی روزانہ کا معمول ہے روز موٹرسائیکل چوری کے الزام میں نصیرآباد اور قاسم آباد سے درجنوں نوجوان لڑکوں کو غیر قانونی طریقے سے گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں حسب بے جا رکھ کر بدترین تشدد کیا گیا اورلاکھوں روپے بطور رشوت لے کر ان کو چھوڑا گیا اور چند افراد پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ا ے ایس آئی سعید مسیح جو کہ ایس ایچ او نصیرآباد کا کار خاص ہے یہ سارے کام اس کی زیر نگرانی سرانجام دیے جاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں