پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے۔ حماس نے بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں