الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، کارروائی مکمل

الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا اور کارروائی مکمل کرلی گئی۔

  اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کاجائزہ لیا گیا۔

اکبر ایس بابر کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیٹی کے باہر پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کے دیئے گے 14 اپریل سے 40 گھنٹے مکمل ہوگئے۔

آئندہ دنوں میں تمام حقائق الیکشن کمیشن اور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں