پی ایس 70 ماتلی ضمنی انتخاب: ووٹوں کی گنتی جاری

پی ایس 70 ماتلی ضمنی انتخاب: ووٹوں کی گنتی جاری

ضلع بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

حلقے کے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 پولنگ اسٹیشنوں کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو  12 ہزار 168 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کےامیدوار گل حسن 2 ہزار 496 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور اپنے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

شدید گرمی کے باوجود صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رش نظر آیا، اور ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے دہی استعمال کرنے گھروں سے باہر آئی۔

خواتین پولنگ اسٹینشز پر بھی ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔

علاقے میں ٹوٹی سڑکیں، اسپتالوں کی کمی، اسکولوں کی خراب صورتحال، گندگی اور صفائی کی ابتر حالت پر ووٹرز سخت پریشان دکھائی دیے۔

حلقہ پی ایس 70 میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 909 ہے۔ جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 222 ہے۔

خیال رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد پالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر 5 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے گل حسن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں