پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے ایک سو تئیس پولنگ اسٹیشنز میں سے اکتالیس حساس اور بارہ انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں