100 چالان کے باوجود بچا رہنے والا دھرلیا گيا

لاہورمیں ٹریفک پولیس نے 100چالان کرانے والی نادہندہ گاڑی پکڑ کر تھانے میں بند کردی۔

پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں میں سنچری مکمل کرنے والی گاڑی نواں کوٹ کے علاقےسے پکڑ لی اور اسے تھانے میں بند کر دیا۔

 گاڑی کے مالک کی طرف چالان کی مد میں 48 ہزار سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، اس رقم کی ادائیگی تک گاڑی تھانے میں بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں