سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی بریت درخواست مسترد کردی اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24مئی کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آج بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کیس میں اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کردیں اور تمام ملزمان کو فرد جرم کےلیے طلب کر لیا۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں