پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا کیسز میں کمی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی وجہ سے آئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر جاری رکھیں اور ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے مو¿ثر اقدامات سے ملک بھر میں کورونا وبا کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے مشکور ہیں تاہم احتیاطی تدابیرجاری رکھنی ہیں۔ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ 16مئی سے30 سال یا زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ 30 یا زائد عمر کے شہری 1166 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
سائینو فارم ویکسین کی عدم دستیابی کی افواہیں درست نہیں ،ویکسن سینٹرز پر دستیاب ہے۔

سائنو فارم کی پہلی ڈوز لینے والوں کیلئے دوسری ڈوز بھی ترجیحاً سائنو فارم کی ہی ہوگی۔ ویکسین کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسٹرازینکا ویکسین سے متعلق بھی افواہیں بے بنیاد ہیں، مختلف ملکوں میں استعمال کی جارہی ہے۔ مزید برآں ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ ویکسین سے متعلق منفی اثرات معمولی نوعیت کے رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ سے زائد کورونا خوراکین لگائی جاچکی ہیں۔
38 لاکھ سے زائد خوراکوں میں سے 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے۔ان 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کے باعث 6 سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آئے۔ ہر کیس کی اچھی طرح تفتیش کی گئی، سنگین نوعیت کا ہر کیس اتفاقی تھا اس کا ویکسین سے تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کووڈ 19 سے مزید 89 اموات اور 14 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، اسی طرح نئے کیسز 1 ہزار سے بڑھ کر 14 سو 13 ہوگئے ہیں۔ نئے رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 399، راولپنڈی میں 193، سرگودھا میں 115، بہاولپور میں 102، فیصل ا?باد میں 90، ملتان میں 67، گوجرانوالہ میں 53، وہاڑی میں 51 اور رحیم یار خان میں 39 اور خوشاب میں 33 سامنے ا?ئے۔
چکوال میں 28، میانوالی اور جھنگ میں 27، مظفر گڑھ میں 25، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، قصور میں 17، خانیوال میں 16، لودھراں میں 15، ننکانہ صاحب میں 11 اور پاکپتن میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اٹک میں 8، منڈی بہاو¿ الدین اور ڈیرہ غازی خان میں 6، شیخوپورہ اور ساہیوال میں 5، لیہ اور جہلم میں 3، بھکر، اوکاڑہ، نارووال، گجرات، راجن پور اور چنیوٹ میں 2، 2 جبکہ حافظ ا?باد اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس سامنے آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں