عمارت کی لفٹ سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: عمارت کی لفٹ سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب عمارت کی لفٹ سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے دادا کے ساتھ عمارت میں سیڑھیاں چڑھ کر گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اوپر جانے کے بعد بچہ دادا کا ہاتھ چھڑا کر لفٹ کی جانب بھاگا، بچہ لفٹ کا دروازہ کھول کر داخل ہوا تو لفٹ موجود نہیں تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کلفٹن میں چند دنوں میں لفٹ کی ڈکٹ میں گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ رمضان میں ڈیلیوری بوائے لفٹ کی ڈکٹ میں گرکر ہلاک ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں