شہباز شریف کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیراعظم

اسلام آبا د(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کارکردگی اور معیشت کی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،عوام کو بتائیں کہ پاکستان کی برا?مدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
وزیر اعظم وزیر اعظم نے کہاکہ بتایا جائے کہ کرنٹ اکاو¿نٹ گزشتہ 10 ماہ سے سرپلس میں ہے،ا?ئی ٹی مصنوعات کی برا?مدت 44 فیصد بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں