وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا

لاہور(حالات بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کا نام راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں آیا جس کے بعد انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے عہدےسے استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد زلفی بخاری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ٹوئٹس بھی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں