آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران گفتگو آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیرالجہتی باہمی مفاد پر مبنی تعلقات بڑھانےکا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں