اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی او آئی سی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر معاشی پابندی لگائے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک اس پر دباؤ ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں