وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم، کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری

لاہور(بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیائ ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔
عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائ ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اینٹی ہورڈنگ ا?رڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔صوبے کے عوام کوریلیف دینے کے لئے ا?خری حد تک جائیں گے۔عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام ا?دمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون ہی نہیں سماج کے دشمن ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں