رنگ روڈ کرپشن کے ’مرکزی مجرم‘ عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب

رنگ روڈ کرپشن کے ’مرکزی مجرم‘ عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا ’مرکزی مجرم‘ وزیرِاعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں ‎پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مزید انکوائری کی ضرورت نہیں، ثبوت عوام کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے، سب کچھ ان دنوں کے کے احکامات اور نگرانی میں ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب نے رنگ روڈ منصوبے میں بھی ’چالاکی‘ سے وہی کچھ کیا جو چینی اور آٹا اسکینڈل سبسڈی میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‎یہ تسلسل ہے کہ چوری کے حکم دو، پھر دیہاڑی لگاؤ، افسروں سے کام کراؤ اور پھر ان کو قربانی کا بکرا بناؤ۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ ‎عمران صاحب نے 4 فروری 2021ء کو رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی، پھر خود ہی انکوائری کرائی؟ واہ عمران صاحب واہ۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران صاحب اپنے ہی دیئے ہوئے حکم کی انکوائری کیوں کروا رہے ہیں، حکم دے کر کس کو فائدہ دیا اور منصوبہ روک کر کس کو فائدہ دے رہے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں