رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے مکمل رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادیہے اور وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے اور ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے
پورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے متن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلکٹروسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور محمد محمود ار وسیم تابش کا کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں افسران نے23 ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔ اتنی بری رقم اٹک لوب کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہچانے کے لئے کی گئی۔رپورٹ کے مطابق وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں2 ارب روپے سے زاہد رقم خرچ کی۔ رپورٹ کے مطابق رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔تحقیقات کرنے سے بے نامی حصہ دار بھی سامنے آ سکتے ہیں رپورٹ کا متن۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن قوائد و ضوابط اور قانون کی دھجیاں اڑانے پرمحمد محمود کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے رپورٹ کا متن۔محمد محمود کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے رپورٹ کا متن۔سابق کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کیلئے یااس کے ذریعے  بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ رپورٹ کا متن ۔توقیر شاہ اور  نیسپاک کے چند افسران کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کا متن۔میسرز Zeeruk کو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے۔ رپورٹ کا متن۔ ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ رپورٹ کا متن ۔ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ رپورٹ کا متن ایف بی آر اور ایف آئی  کو 12 مختلف ہاوسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز کے حوالے سے چھان بین کی ذمہ داری دی جائے۔ رپورٹ کا متن۔ ہاوسنگ سوسائیٹیر میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسران کے بے نامی  حصہ دار  ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔ رپورٹ کا متن
سوسائیٹیز/ پراپرٹیز
نووا سٹی
نیو ایئرپورٹ سٹی
بلیو ورلڈ
اتحاد سٹی
نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک گاوں میاں رشیدہ میں 3 سو کنال اراضی
تھلیاں میں 200 کنال اراضی
جنڈو اور چوکر میں اراضی
لائف ریذیڈینشیا
روڈن اینکلیو
ساس ڈویلپرز
کیپیٹل سمارٹ سٹی
ٹاپ سٹی
ڈی سی اٹک، ڈی سی راولپنڈی، اے ڈی سی آر راولپنڈی، اے سی راولپنڈی صدر اور فتح جنگ  اور چیف آفیسر فتح جنگ تحصیل کونسل کو انکی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پر  عہدوں سے فوری ہٹایا جائے۔  رپورٹ کا متن متعلقہ اتھارٹیز کرنل ریٹائرڈ عاصم ابراہیم پراچہ کی جانب سے قومی سیکیورٹی کے احساس ادارے کا نام استعمال کرنے کی تحقیقات کریں۔ رپورٹ کا متن فورسز میں متعلقہ افسران کومیجر جنرل ریٹائرڈ سلیم اسحاق کے رینٹل سینڈیکیٹ میں کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔ رپورٹ کا متن بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو اسٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ  مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے۔ رپورٹ کا متن ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں