عید کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج

لاہور: عید کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج

لاہور میں عید کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج کیے گئے جبکہ 87 افراد کوحراست میں لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق عید کے موقع پر لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں۔

ساجد کیانی نے بتایا کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر41 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 87 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 5351 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں