مفتی منیب الرحمٰن کا آج کے دن کے روزے کی قضاء رکھنے کا اعلان

جنگ نیوز

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر  قربان نہیں کر سکتے ہیں، آج 13 مئی 2021ء بروز جمعرات کے روزے کی قضاء بروز جمعہ کل کے دن رکھوں گا۔

پاکستان بھر میں آج عیدالفطر نہایت مذہبی جوش و جذبے سےمنائی جا رہی ہے۔

پاکستان بھر میں دن کا آغاز عید کی نماز پڑھ کر کیا گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے عید کے خطبے کے دوران کہا گیا ہے کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے ہیں، آج کے دن عید منانے کے فیصلے پر  میں ساری رات روتا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلمانِ پاکستان سے کہون گا کہ ایک دن روزے کی قضاء ضرور رکھیں اور معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ اس وقت مفتی منیب الرحمٰن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں